الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیدیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ تینوں شخصیات کی نااہلی کے بعد ان کی نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دیا۔
اسی طرح این اے 66 وزیرآباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں نااہل کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ تینوں شخصیات کی نااہلی کے بعد ان کی نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔




