دنیا

امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری مشقوں کے دوران شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائل داغ کرخبردارکر دیا

شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے دوران سمندر میں 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے۔

جنوبی کورین فوج کی جانب سے جاری بیان کےمطابق شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف تقریباً 10 نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیے، شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں نے تقریباً 350 کلو میٹر تک پرواز کی۔

جنوبی کورین فوج کا کہنا ہےکہ یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف داغےگئے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق انہوں نے ایک ممکنہ بیلسٹک میزائل کا سراغ لگایا جو جاپان کے خصوصی معاشی زون کے باہر گرا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بیان میں کہا ہےکہ یہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے داغےگئے۔

خیال رہےکہ گزشتہ چند روز سے امریکا اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشقیں جاری ہیں اور انہوں نے اسےمحض دفاعی مشقیں قرار دیا ہے۔

یاد رہےکہ امریکی فوج کے تقریباً ساڑھے 28 ہزار فوجی اور لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرنز جنوبی کوریا میں تعینات ہیں۔

اس سے قبل جمعرات کو جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تاکہ شمالی کوریا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے طریقے تلاش کیے جا سکیں۔

ملاقات کے بعد جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کسی بھی موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button