دنیا

امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دیدی

امریکا نے ایرانی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئے لائسنس کے تحت جہازوں پر لوڈ تیل کی فروخت کی اجازت ہوگی، نیا لائسنس 19 اپریل تک فعال رہے گا۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں فروخت کے لیے کوئی تیل نہیں ہے، امریکی فیصلہ خام تیل کی قیمت میں کمی کے نفسیاتی حربے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں اور آئل ریفائنریز پر جوابی حملوں اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button