امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں۔ امریکی حملے ایران کا بنیادی مواد تباہ نہ کرسکے، ایران کا جوہری پروگرام صرف چند ماہ پیچھے گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام کا ڈھانچہ اب بھی موجود ہے، امریکا نے اصفہان پلانٹ پر ٹوما ہاک میزائل استعمال کیے۔
صفہان پلانٹ کی نچلی سطح فردو پلانٹ سے زیادہ مضبوط ہے،امریکی حملے اصفہان پلانٹ کی نچلی سطح کو متاثر نہیں کرسکے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاس خفیہ جوہری تنصیبات موجود ہیں، حملوں میں خفیہ جوہری تنصیبات ہدف نہیں بنیں۔
وہ اب بھی فعال ہیں ،امریکی میڈیا کے مطابق یہ جائزہ امریکی محکمہ دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی نے تیار کیا ہے اور یہ رپورٹ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے حملوں کے بعد کیے گئے۔
جنگی نقصان کے تجزیے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، تاہم، ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان اور اس کے طویل مدتی اثرات کا جائزہ ابھی جاری ہے، اور مزید معلومات آنے پر یہ نتائج تبدیل ہو سکتے ہیں۔




