کھیل

اولمپیئن حنیف خان نے بڑا مطالبہ کر دیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاکی ایشیا کپ کو بھارت سے منتقل کر کے کسی دوسرے ملک میں منعقد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگی تناؤ کے بعد بھارت کی صورتحال غیرمستحکم ہے اور وہاں خوف کا ماحول پایا جاتا ہے، اس لیے موجودہ حالات میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔

حنیف خان نے سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں حالات سازگار نہیں اور اُن پر بھروسہ کرنا مشکل ہے، کیونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔

سابق کپتان نے مطالبہ کیا کہ ایشیا کپ ہاکی بھارت کے بجائے یو اے ای یا ملائیشیا میں کرایا جائے، وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے درخواست ہے کہ قومی ٹیم بھارت نہ بھیجیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل میں رکاوٹ پاکستان نہیں بنا ہمیشہ بھارت نے رکاوٹیں ڈالیں، کرکٹ کے معاملے میں بھی بھارت نے رکاوٹ ڈالیں، اب ہاکی میں بھی ایسا کررہے ہیں بھارت ہمیں کیا منع کرے گا ہم خود نہیں جانا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت ہر وہ حربہ استعمال کرتا ہے جس سے دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہو ، جب تک پاک بھارت تعلقات اچھے نہیں ہوجاتے پاکستان کی ٹیموں کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button