دنیا

ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان کی تصدیق نہیں

ویانا میں آئی اے ای اے کے ہنگامی اجلاس میں سربراہ رافیل گراسی نے کہا کہ اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کو نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم ایران سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کے نشانہ بننے یا نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گراسی نے کہا کہ ادارے کو تاحال کسی ایرانی جوہری تنصیب کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی نیوکلیئر اتھارٹی سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ جواب نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے ایران کے ساتھ رابطے کا چینل جلد بحال ہو جائے گا۔

رافیل گراسی نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی فوجی کارروائی میں انتہائی احتیاط برتیں تاکہ جوہری تنصیبات کو خطرے سے بچایا جا سکے۔

دوسری جانب عالمی جوہری ادارے میں موجود ایرانی نمائندے نے بتایا کہ ایران کی جوہری تنصیب نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم نقصانات کی تفصیلات واضح نہیں کی گئیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button