دنیا

ایرانی حملوں میں اسرائیل کی تباہی، تصاویر وائرل

ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔ اسرائیل میں موجود بھارتی خاتون رپورٹر نے ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے۔

بھارتی رپورٹر گزشتہ دنوں بیت شمیش میں ایک بم شیلٹر (بنکر) پر گرنے والی ایرانی میزائل کے مقام پر پہنچی اور مناظر دکھائے جس میں ہر طرف ملبہ بکھرا پڑا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بنکر ایرانی میزائلوں سے حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا تاہم 500 کلوگرام وار ہیڈ کا میزائل گرنے پر بنکر تباہ ہوگیا۔

رپورٹر کے مطابق میزائل حملے میں 9 اسرائیلی مارے گئے اور 50 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button