دنیا

ایران کی جنگی کامیابیاں، امریکی میڈیا کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

امریکی میڈیا کے مطابق ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی خطے میں نصب جدید امریکی دفاعی نظام کے ریڈار کو نشانہ بنایا تھا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران نے اردن میں نصب جدید ترین تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے ریڈار کو تباہ کر دیا تھا۔

امارات اور قطر میں بھی ریڈار نشانہ بننے کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ نظام کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امارات میں نصب ریڈار عمارت کے اندر موجود تھا، جس کی وجہ سے نقصان کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔

اسی دوران قطر میں نصب ایک ارلی وارننگ ریڈار بھی ایرانی حملے میں تباہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دفاعی نظام کمزور کرنے کی کوشش

امریکی ذرائع کے مطابق ایران نے حملوں میں خاص طور پر کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے نظام کو نشانہ بنایا تاکہ فضائی دفاعی نظام کو کمزور کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق ایک تھاڈ دفاعی نظام کی قیمت تقریباً 50 کروڑ ڈالر تک ہوتی ہے۔

ایران کا ردعمل

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کا کہنا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار میدان جنگ میں متعارف کرائے جائیں گے جو اب تک استعمال نہیں کیے گئے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button