دنیا

ایران کی جوابی کارروائی، امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل پرمیزائلوں کی بارش

ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پرمیزائلوں کی بارش کردی، امریکا اور اسرائیل کے اہم فوجی و اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا، متحدہ عرب امارات میں واقع امریکی اڈہ الظفرہ اور دیگر فوجی تنصیبات، کویت میں علی السالم ایئر بیس پر طیاروں اور ڈرونز کے ہینگرز، جبکہ شیخ عیسیٰ بیس پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی مرمت گاہ کو تباہ کردیا گیا۔

پاسدارن انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق فورکے تحت ایک اورلہر اسرائیل پرداغ دی،، حملوں میں اسرائیل کے شہر اشدود میں آئل ڈپو اور اسٹوریج ٹینکس، موڈیعین کے علاقے میں فوجی اہلکاروں کی تنصیب، اور خطے میں امریکی فوجی انفارمیشن ایکسچینج سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں واقع امریکی اڈہ الظفرہ اور دیگر فوجی تنصیبات، کویت میں علی السالم ایئر بیس پر طیاروں اور ڈرونز کے ہینگرز، جبکہ شیخ عیسیٰ بیس پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی مرمت گاہ کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس آپریشن میں جدید ہتھیار استعمال کیے گئے، جن میں طویل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل، ٹھوس و مائع ایندھن والے سسٹمز، ملٹی وار ہیڈ اور خودکش و لوئٹرنگ ڈرونز شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان حملوں کے باعث اسرائیل میں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں اور شہری مسلسل سائرن اور پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔صیہونیوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم تمہیں تلاش کر لیں گے اور تمہیں تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔‘

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button