ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں اسرائیلی زخمی

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں ایران کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ہوئی ہے اور میزائل حملوں کے بعد متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم بییامین نیتن یاہو کا تعاقب جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا اگر بچوں کا قاتل مجرم زندہ ہے تو اس کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اسے پوری قوت سے قتل کریں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایران کے حملے میں تل ابیب میں عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوئیں اور اسرائیلی حکام نے بھی 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم بییامین نیتن یاہو کا تعاقب جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا اگر بچوں کا قاتل مجرم زندہ ہے تو اس کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اسے پوری قوت سے قتل کریں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں جن میں تل ابیب سمیت وسطی اسرائیل کے کئی مقامات پر آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ ان حملوں سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دو مختلف مقامات پر دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب ایران نے جبل علی بندرگاہ کے قریب رہنے والے افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ایران نے خلیفہ پورٹ اور فجیرہ بندرگاہ کے اطراف میں رہنے والے لوگوں کو بھی فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔




