کھیل

ای سپورٹس ورلڈ کپ 2025 ، ٹیم فور تھرائیوز کی شاندار کارکردگی

ای سپورٹس ورلڈ کپ دو ہزار پچیس کا رنگا رنگ میلہ جاری، ٹیم فور تھرائیوز کی شاندار کارکردگی، پاکستانی نوجوانوں نے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری تین ملین امریکی ڈالر کی انعامی رقم پر مشتمل ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم “ فور تھرائیوز” نے گروپ مرحلے کے دوران مسلسل دوسرے دن بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا۔

پاکستانی نوجوان — فلک، آئی کیو، نوکی، ٹی 24 اور کائیرو — میں اپنی مہارت، یکجہتی اور جارحانہ حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اترے اور عالمی سطح کی ٹیموں کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔

تمام فتوحات کے پیچھے ٹیم کے کوچ اور اینالسٹ عثمان طارق کا اہم کردار ادا کیا۔ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی فلک اسوقت ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کلز کے ساتھ انفرادی طور پر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

فور تھرائیوز، نہ صرف پاکستان کی پہلی ٹیم بنی ہے جس نے کسی عالمی ایونٹ کے فائنلز میں رسائی حاصل کی، بلکہ یہ اس ورلڈ کپ کی پہلی ٹیم بھی ہے جس نے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستانی کھلاڑیوں کی تابڑ توڑ کارکردگی کے سامنے بے بس نظر آئیں، اور خاص طور پر بھارتی ٹیم “ٹیم آریان” اس شان دار پرفارمنس سے حیرت زدہ ہو کر میدان سے خاموشی سے نکلتی دکھائی دی۔

یہ شاندار کامیابی نہ صرف ٹیم “فور تھرائیوز” بلکہ پاکستان کی ای اسپورٹس انڈسٹری کے لیے بھی ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button