صحت و سائنس

اے آئی کی مدد سے ملازمین کتنا وقت بچا سکتے ہیں؟

اوپن اے آئی نے اسٹیٹ آف انٹرپرائز اے رپورٹ جاری کی ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹولز کے استعمال سے دفتری ملازمین پر مرتب ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس رپورٹ کی تیاری کے لیے اوپن اے آئی نے 10 لاکھ سے زائد ایسی کمپنیوں کے ڈیٹا کو استعمال کیا جو اس کے اے آئی ٹولز کی صارف ہیں۔

اسی طرح 100 کے قریب اداروں سے تعلق رکھنے والے 9 ہزار ورکرز سے سروے بھی کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 75 فیصد ورکرز نے بتایا کہ کام کے لیے اے آئی کے استعمال سے ان کی رفتار یا کام کے معیار میں بہتری آئی۔

رپورٹ کے مطابق 75 فیصد صارفین نے بتایا کہ وہ اب ایسے نئے ٹاسک بھی مکمل کرنے کے قابل ہوگئے ہیں جو پہلے کر نہیں پاتے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی انٹرپرائز کے صارفین روزانہ ایک گھنٹے سے کم وقت بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

ان افراد کو چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے اپنے کام کے وقت میں 40 سے 60 منٹ بچانے میں مدد ملتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے اندر اے آئی کو اپنانے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اے آئی ٹولز کو زیادہ استعمال کرنے والے افراد انہیں اپنے روزمرہ کے ٹاسک آٹومیٹ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، درحقیقت وہ ان ٹولز کو اپنے دفتر کا ایک قابل اعتبار ساتھی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

مگر زیادہ تر افراد اے آئی کو کارآمد تو قرار دیتے ہیں مگر زیادہ استعمال کرنا پسند نہیں کرتے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button