کاروبار

بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری، پاکستان میں کرپٹو ریگولیشن کا نیا دور

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پہلی بار عالمی ایکسچینجز کیلئے منظم ،شفاف اورعالمی معیار کاراستہ کھول دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم ہے، فریم ورک کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی نگرانی ممکن ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں پاکستان کا شمار ہے۔

3 سے 4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں، 100 ٹریلین کا عالمی بانڈ مارکیٹ میں ڈیجیٹل ریلز کی جان بڑھ رہا ہے۔ ہم کرپٹو کو ریگولیٹ کرنا چاہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مالیاتی نظام کے تحت بر وقت اور درست فیصلے کرنے ہیں،پاکستان ڈیجیٹل ایسٹس میں عالمی مثال بنے گا،پاکستان آئندہ 10 سال تک ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی خودمختاری مستحکم کر چکا ہو گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button