دنیا

برطانوی سیریز پیکی بلائنڈرز سے متاثرہ لباس پہننے پر چار افغانی نوجوان گرفتار

افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے برطانوی سیریز پیکی بلائنڈرز سے متاثرہ لباس پہننے پر چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق جبرائیل ٹاؤن شپ سے کی گئی گرفتاریوں میں نوجوانوں پر ’غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ان نوجوانوں کی تصاویر وائرل تھیں جن میں وہ لانگ کوٹ، فلیٹ کیپ اور پیکی بلائنڈرز کے کرداروں سے ملتے جلتے انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ان نوجوانوں کی تصاویر وائرل تھیں جن میں وہ لانگ کوٹ، فلیٹ کیپ اور پیکی بلائنڈرز کے کرداروں سے ملتے جلتے انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔

پیکی بلائنڈرز، جو پہلی بار بی بی سی پر نشر ہوا، 1920 کی دہائی کے برمنگھم پر مبنی ایک برطانوی کرائم ڈرامہ ہے جو اپنی منفرد لباس کی طرز کے باعث شہرت رکھتا ہے۔

اس ڈرامے میں اداکار سیلین مرفی نے گینگ لیڈر تھامس شیلبی کا کردار نبھایا۔ اکتوبر میں اس سیریز کی نئی قسطوں کا اعلان کیا گیا جن میں شیلبی خاندان کی کہانی آگے بڑھے گی۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button