صحت و سائنس

بولی جانے والی زبان کا حقیقی وقت میں ترجمہ

گوگل کی جانب سے گوگل ٹرانسلیٹ کے لیے ایک بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب ہیڈفونز کے ذریعے براہِ راست اور بولی جانے والی زبان کا حقیقی وقت میں ترجمہ ممکن ہو گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر گفتگو کرنے والے کی آواز کا انداز اور لہجہ برقرار رکھتا ہے، جس سے غیر ملکی زبانوں میں بات چیت، لیکچرز اور میڈیا مواد کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر جمعرات 12 دسمبر کو بیٹا مرحلے میں جاری کیا گیا، جس کے لیے صرف ایک اینڈرائیڈ فون اور گوگل ٹرانسلیٹ ایپ درکار ہے۔ اس فیچر کے ذریعے 70 سے زائد زبانوں میں بغیر رکاوٹ ترجمہ فراہم کیا جائے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ ترجمے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کمپنی اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹول جیمنائی کا استعمال کرے گی، خاص طور پر ان جملوں اور فقروں کے لیے جن کے معانی زیادہ باریک یا پیچیدہ ہوتے ہیں۔

گوگل نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس فیچر کو گوگل ٹرانسلیٹ میں متن کے لیے متعارف کرا رہے ہیں، ہیڈفونز کے ذریعے براہِ راست آواز سے آواز کے ترجمے کے لیے ایک بیٹا تجربہ فراہم کر رہے ہیں، اور زبان سیکھنے اور مہارت میں اضافے کے لیے ایپ میں نئی زبانیں شامل کر رہے ہیں۔

یہ فیچر اس سے قبل پکسل بڈز پر دستیاب تھا، تاہم نئے بیٹا ورژن کے تحت اب کسی بھی قسم کے ہیڈفونز کو حقیقی وقت میں یک طرفہ ترجمے کے آلے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر روزمرہ رابطے میں پیش آنے والی زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے عملی استعمال میں گفتگو کے دوران زبان کے فرق کو کم کرنا، سفر کے دوران عوامی اعلانات کو سمجھنا، اور غیر ملکی زبانوں میں ٹی وی پروگرامز یا آن لائن مواد کو فالو کرنا شامل ہے۔

گوگل میں سرچ ورٹیکلز کے نائب صدر برائے پروڈکٹ مینجمنٹ، روز یاو نے کہا کہ چاہے آپ کسی مختلف زبان میں گفتگو کرنے کی کوشش کر رہے ہوں، بیرونِ ملک کسی تقریر یا لیکچر کو سننا چاہتے ہوں، یا کسی دوسری زبان میں ٹی وی شو یا فلم دیکھنا چاہتے ہوں، اب آپ صرف اپنے ہیڈفون لگائیں، ٹرانسلیٹ ایپ کھولیں، ‘لائیو ٹرانسلیٹ’ پر ٹیپ کریں، اور اپنی پسندیدہ زبان میں حقیقی وقت کا ترجمہ سنیں۔“

امریکی اسٹارٹ اَپ نے ’ٹوئٹر کی چڑیا‘ حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردیں

یہ بیٹا فیچر اس وقت امریکا، میکسیکو اور بھارت میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 2026 میں اس سہولت کو آئی او ایس اور مزید ممالک تک توسیع دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button