صحت و سائنس

بڑی آنت کا کینسر نوجوان نسل کو لپیٹ میں لینے لگا، نئی تحقیق میں انکشاف

دنیا بھر میں نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر کے کیسز میں اضافہ، ماہرین نے خبردار کیا کہ خون آنا، قبض، وزن میں کمی جیسی علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

آنتوں کا کینسر (کولوریکٹل کینسر) دنیا میں سرطان کی تیسری سب سے عام قسم ہے اور حالیہ برسوں میں اس کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر 50 سال سے کم عمر افراد میں۔

دسمبر 2024 میں جریدے لینسٹ آنکولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق یورپ، شمالی افریقا، ایشیا اور اوشیانا سمیت کئی خطوں میں نوجوانوں میں اس مرض کی شرح بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق جنک فوڈ کا زیادہ استعمال، بیٹھے رہنے والا طرزِ زندگی اور موٹاپا اس اضافے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تاہم اصل وجوہات پر تحقیق جاری ہے۔

 وہ علامات جنہیں ہرگز نظر انداز نہ کریں

 آنتوں کی عادات میں مستقل تبدیلی

قبض یا دست کے ساتھ فضلے کے اخراج میں نمایاں اور مسلسل تبدیلی خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔
فضلہ خارج ہونے کے باوجود پیٹ خالی نہ ہونے کا احساس بھی تشویشناک ہو سکتا ہے۔

فضلے میں خون

فضلے میں خون آنا، خاص طور پر اگر یہ مسلسل ہو، آنتوں کے کینسر کی اہم علامت ہے۔
تحقیقات کے مطابق 50 سال سے کم عمر مریضوں میں یہ عام ترین علامت پائی گئی ہے۔

 فضلے کی رنگت یا ساخت میں تبدیلی

بہت زیادہ گہرا یا سیاہ فضلہ اندرونی خون بہنے کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
اگرچہ اس کی دیگر وجوہات بھی ہو سکتی ہیں، مگر مسلسل تبدیلی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

عمومی صحت میں بگاڑ

یہ علامات نظامِ ہاضمہ کے سنگین مسائل کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔

 خاندانی تاریخ

اگر خاندان میں کسی کو آنتوں کے کینسر کا سامنا رہا ہو تو خطرہ بڑھ سکتا ہے اور باقاعدہ اسکریننگ ضروری ہے۔

بروقت تشخیص کیوں ضروری ہے؟

ماہرین کے مطابق اگر آنتوں کے کینسر کی جلد تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج نسبتاً آسان اور مؤثر ہو سکتا ہے۔ اس لیے مسلسل یا غیر معمولی علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button