بہت جلد فوج اپنے معمول کے مشن کیلئے تیار نہیں ہوگی، اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا ہے اسرائیلی آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کہا بہت جلد فوج اپنے معمول کے مشن کیلئے تیار نہیں ہوگی، اہلکاروں کی کمی مستقبل قریب میں فوجی تیاریوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
طاقت کے دعوے دم توڑنے لگے، ایران کے ساتھ پنگا اسرائیل کو مہنگا پڑگیا، صیہونی افواج میں دراڑیں واضح، خود اسرائیلی آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
اسرائیلی آرمی چیف نےاعلیٰ حکام کو دو ٹوک الفاظ میں خبردار کر دیا ہے کہ فوج کو شدید افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے،مسلسل جنگی دباؤ، ریزرو اہلکاروں کی تھکن اور کئی محاذوں پر بیک وقت موجودگی نے اسرائیلی فوج کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ فوج میں اندرونی سطح پر بے چینی بڑھ رہی ہے،اہلکاروں کامورال گرتا جا رہا ہے، خدشہ ہے کہ یہی صورتحال برقرار رہی تو فوج نہ صرف تقسیم کا شکار ہو سکتی ہے بلکہ اپنے معمول کے آپریشنز کے لیے بھی تیار نہیں رہے گی۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ سمیت مختلف محاذوں پر طویل عرصے سے جاری کشیدگی نے اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ طاقت کے زعم میں کھولے گئے متعدد محاذ اب اسرائیل کے لیے بوجھ بن چکے ہیں، اگر فوری طور پر حکمت عملی تبدیل نہ کی گئی تو اسرائیلی دفاعی نظام کو شدید دھچکا لگ سکتا ہ




