پاکستان
تھانہ روشن والا میں سی سی ڈی مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک
فیصل آباد تھانہ روشن والا کے علاقے میں سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو ملزمان مارے گئے۔ سی سی ڈی ٹیم نے موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ دو موقع سے فرار ہوگئے۔
مارے جانے والے ملزمان کی شناخت عطاء اور صدام کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان ڈکیتی، چوری، راہزنی سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔




