تہران پر شدید بمباری، درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات، کرج میں دھماکوں سے آسمان روشن

ایران کے دارالحکومت تہران پر شدید بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران پر ہونے والے یہ حملے جنگ کے آغاز کے بعد اب تک کی شدید ترین بمباری قرار دیے جا رہے ہیں۔
اسی دوران ایران کے شہر کرج میں بھی طاقتور دھماکے سنے گئے جن کے بعد رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا۔
دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی شہر صفد میں ڈرون کنٹرول بیس کو میزائل حملے کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یفتاح بیرکس پر بھی راکٹ داغے گئے۔
علاوہ ازیں بحرین میں ایک ہوٹل کی عمارت سے ڈرون ٹکرا گیا جس کے باعث عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
اس دوران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کے ساتھ مذاکرات اب ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ضروری ہوا ایران میزائل حملے جاری رکھے گا۔




