انٹرٹینمنٹ

جنات انسانوں پر حاوی ہوتے ہیں، جویریہ سعود نے واقعہ سنا دیا

معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے ایک رمضان ٹرانسمیشن کے دوران جنات سے متعلق اپنا ذاتی تجربہ بیان کر کے ناظرین کو حیران کر دیا۔

انہوں نے یہ واقعہ ایک خصوصی رمضان پروگرام کے دوران سنایا جو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

جویریہ سعود نے کیا بتایا؟

جویریہ سعود کے مطابق وہ رمضان کے دوران اکثر اعتکاف میں بیٹھتی ہیں اور سونے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت چلا دیتی ہیں تاکہ سوتے ہوئے بھی قرآن کی آواز سنائی دیتی رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک رات تقریباً بارہویں یا تیرہویں روزے کے دوران وہ سورۃ البقرہ کی تلاوت سن رہی تھیں جب اچانک ان کی آنکھ کھلی۔

ان کے مطابق ان کے ہاتھ اور پاؤں حرکت نہیں کر رہے تھے، جسم پسینے میں بھیگا ہوا تھا۔ وہ بولنا چاہتی تھیں مگر آواز نہیں نکل رہی تھی جب سامنے اپنا ہی عکس نظر آیا۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ انہیں سامنے اپنا ہی عکس دکھائی دیا جس نے وہی اسکارف پہن رکھا تھا جو انہوں نے اوڑھا ہوا تھا۔

ان کے مطابق اس عکس نے مردانہ آواز میں کہا کہ مجھے بھیجا گیا ہے، آپ کو کیا چاہیے؟

آیات کی تلاوت شروع کردی

میزبان کے مطابق وہ اس وقت بول نہیں پا رہی تھیں لیکن انہوں نے دل ہی دل میں:

سورۃ الفلق، سورۃ الناس اور پھر آیت الکرسی کی تلاوت شروع کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تیسری بار وہ آواز آئی تو اس وقت تک وہ آیت الکرسی پڑھ چکی تھیں، جس کے بعد وہ عکس اچانک غائب ہو گیا۔

عجیب احساس

جویریہ سعود کے مطابق اس کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی چیز جسم سے نکل کر پاؤں کے ذریعے باہر چلی گئی ہو۔

انہوں نے بتایا کہ وہ مکمل ہوش میں تھیں، پسینے میں بھیگی ہوئی تھیں اور بعد میں اٹھ کر وضو کیا اور دوبارہ سو گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک انہیں سمجھ نہیں آ سکا کہ اس رات اصل میں کیا ہوا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button