انٹرٹینمنٹ

حمیرا اصغر کی موت، فارنزک رپورٹ میں بڑے انکشافات

کراچی: اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے کیس میں ابتدائی فارنزک رپورٹ نے کئی سوالات کا جواب دے دیا ہے۔

اداکارہ کی لاش تقریباً 8 سے 10 ماہ پرانی حالت میں ڈیفنس فیز 6، اتحاد کمرشل کی ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ سے 8 جولائی کو برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق، پوسٹ مارٹم کے دوران لیے گئے نمونے جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے۔

ابتدائی کیمیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کے جسم میں کسی زہریلے مادے یا مشکوک کیمیکل کے آثار نہیں ملے۔

جس سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ ان کی موت زہر خورانی یا کسی ظاہری حملے کا نتیجہ نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق، ابھی کچھ مزید ٹیسٹوں کی رپورٹس آنا باقی ہیں، اور حتمی نتائج ان کی موصولی کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

تاہم، ابتدائی رپورٹ کیس کو ایک "قدرتی موت” کی طرف لے جا رہی ہے، جس سے قتل کے خدشات فی الوقت کمزور پڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کے والدین نے ابتدائی بیانات میں ان کی موت کو مشکوک قرار دیا تھا، اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں کسی جانب سے پریشان کیا جا رہا تھا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button