تازہ ترین

خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کھلاڑیوں کے لیے مرکزی معاہدوں کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق 20 کھلاڑیوں کو 5کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں اور تمام کیٹیگریز میں پلیئرز کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کیٹیگری اے میں فاطمہ ثناء، منیبہ علی، سعدیہ اقبال اور سدرہ امین شامل ہیں، کیٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو جب کہ کیٹیگری سی کا کنٹریکٹ رمین شمیم کو ملا ہے۔

کیٹیگری ڈی میں گل فیروزہ، نجیہ علوی، ناتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ابھرتی کھلاڑیوں کے لیے ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کروائی گئی ہے جس میں نوجوان کرکٹرز ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو رکھا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button