انٹرٹینمنٹ

رجب بٹ، ندیم نانی والا اور زرق کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور کی عدالت نے جوا ایپ کیس میں معروف یوٹیوبرز رجب بٹ، ندیم نانی والا اور زرق کی عبوری ضمانتوں میں 17 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

لاہور کی عدالت میں جوا ایپ کیس کی سماعت کے دوران رجب بٹ کی درخواست ضمانت پر ان کے وکیل رانا معروف ایڈووکیٹ نے جزوی دلائل مکمل کیے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ رجب بٹ کے خلاف جوا ایپ کیس میں کوئی ٹھوس الزام موجود نہیں ہے۔

وہ اور دیگر یوٹیوبرز تفتیش میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے موبائل فون بھی حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔

وکیل کے مطابق نہ تو ان سے کوئی قابلِ اعتراض چیز برآمد ہوئی اور نہ ہی حکومت کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا گیا۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ندیم نانی والا ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں اور انہیں کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے خود درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق رجب بٹ کا موبائل فرانزک تجزیے کے لیے بھجوایا گیا ہے اور اس کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

وکیل صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ رجب بٹ اور دیگر یوٹیوبرز کی ضمانتیں مستقل طور پر منظور کی جائیں۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button