صحت و سائنس

سردیوں میں ایڑھیوں کا پھٹنا جسم میں کس چیز کی کمی کا اشارہ ہے؟

سردیوں میں ایڑیاں پھٹنا سردیوں میں ایک عام مسئلہ ہے، لیکن بعض اوقات یہ گرمیوں میں بھی لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔ بڑے اور گہرے کٹ چلنے پھرنے میں دشواری پیدا کرتے ہیں اور بعض اوقات خون بھی آ سکتا ہے، جس سے درد بڑھ جاتا ہے۔

ایڑیوں کی جلد جسم کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ موٹی ہوتی ہے، لیکن اگر جلد خشک ہو جائے یا جسم میں پانی کی کمی ہو، یا قدرتی تیل کی مقدار کم ہو تو ایڑیوں پر لکیریں پڑنے لگتی ہیںچھ بیماریوں جیسے ہارمونل تبدیلیاں، تھائی رائیڈ کے مسائل، سوزائسس اور ذیابیطس بھی ایڑیوں کے پھٹنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ مسئلہ صرف جلد کی خشکی نہیں،، بلکہ صحت کے کچھ اہم اشارے بھی دیتا ہے۔

ایڑیوں کی خشکی اور پھٹنے میں وٹامنز اور معدنیات کی کمی اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے اس مسئلے سے بچاؤ اور اسے کم کرنے کے لیے غذائیت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ مناسب وٹامن اور معدنیات کے ساتھ، جلد کی نمی اور لچک برقرار رہتی ہے، جس سے ایڑیوں میں دراڑیں پڑنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہےکا پھٹنا جسم میں کس چیز کی کمی کا اشارہ ہے؟

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button