دنیا

سڈنی فائرنگ واقعہ، حملہ آور باپ بیٹا نکلے، مزید تحقیقات روک دی گئیں

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد باپ بیٹا نکلے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے پریس کانفرنس کے دوران حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ پولیس کے مطابق ساحل پر منعقد یہودیوں کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی، جس میں شامل دونوں حملہ آور آپس میں باپ بیٹے تھے۔

فائرنگ کے دوران باپ ہلاک ہو گیا جبکہ بیٹا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کمشنر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ ساجد اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی حملہ آور 24 سالہ نوید اکرم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساجد اکرم گزشتہ 10 برس سے اسلحے کا لائسنس ہولڈر تھا اور ایک گن کلب کا رکن بھی رہا ہے۔ اس کے قبضے سے مجموعی طور پر 6 ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں، تاہم یہ جانچ جاری ہے کہ آیا یہ تمام ہتھیار فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہوئے یا نہیں۔

مزید برآں، جائے وقوعہ کے قریب سے دو فعال دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوئے، جنہیں پولیس نے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا ہے۔

پولیس نے کسی مزید ملزم کی تلاش کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کو دہشت گردی کے تناظر میں دیکھتے ہوئے اس کے پس پردہ محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کمشنر کے مطابق فائرنگ میں ملوث باپ بیٹا کافی عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم تھے تاہم دونوں افراد کے پس منظر سے متعلق مزید تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے آج یوم سوگ کا اعلان کردیا، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

یاد رہےکہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button