انٹرٹینمنٹ

شادی کے بعد کبریٰ بدل گئی ہے، گوہررشید کا انکشاف

معروف اداکار گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کبریٰ خان سے متعلق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد خواتین میں تبدیلی آ جاتی ہے اور ان کا رویہ پہلے جیسا نہیں رہتا۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا، جس میں قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان رابعہ انعم اور دانش تیمور کے سوال پر گوہر رشید نے کہا کہ اگرچہ وہ اور کبریٰ خان قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے، لیکن شادی کے بعد شخصیت میں فرق آ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا "ہم وہی ہیں، مگر روز ایک دوسرے کے بارے میں نئی باتیں دریافت کرتے ہیں، اور یہی نکاح کی خوبصورتی ہے۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے آپ کسی نئے شخص کے ساتھ زندگی شروع کر رہے ہوں۔”

کبریٰ خان نے بھی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں اس بات پر بحث ہوتی تھی کہ وہ بدل گئی ہیں اور ’’روایتی بیوی‘‘ بن گئی ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے گوہر رشید کو جواب دیا:
"جی ہاں، کیونکہ میں آپ کی بیوی ہوں۔”

مکہ مکرمہ میں نکاح کے حوالے سے کبریٰ خان نے بتایا کہ شروع سے ہی ان کی خواہش تھی کہ نکاح مکہ میں ہو اور گوہر رشید بھی اس فیصلے سے متفق تھے۔

ان کے مطابق یہ لمحہ ان کی زندگی کا خاص ترین موقع تھا، جسے دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی نے مزید یادگار بنا دیا۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button