صحت و سائنس

شناختی کارڈ میں مکان کا پتہ تبدیل کرنا ہوا آسان، جانیں موبائل سے کرنے کا آسان طریقہ

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے شہریوں کے آسانی کے لیے ایک نئی سہولت کا افتتاح کیا ہے جس کے تحت پاکستانی شہری گھر بیٹھے اپنے قومی شناختی کارڈ پر مستقل یا موجودہ پتہ تبدیل کرسکتے ہیں۔

یہ سہولت نادرا کی سرکاری موبائل ایپ پاک آئی ڈی (Pak-ID) کے ذریعے دستیاب ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر کام کرتی ہے۔

یہ ایپ شناختی دستاویزات کی تجدید، تبدیلی اور نئی درخواستوں کے لیے بنائی گئی ہے۔

پتہ تبدیل کرنے کے مراحل (Step by Step) ایپ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں: گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور میں “Pak-ID” سرچ کریں اور نادرہ کی آفیشل ایپ انسٹال کریں۔

اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں: نئے یوزرز رجسٹر کریں: اپنا CNIC نمبر، ای میل اور موبائل نمبر درج کریں۔ موجودہ یوزرز براہ راست لاگ ان کر سکتے ہیں۔ نئی درخواست شروع کریں: ایپ کھولیں اور “New Application” یا “Executive” آپشن منتخب کریں۔ سروس کا انتخاب کریں: “Identity Documents” میں سے “Pak-ID” یا “Modification” کا آپشن منتخب کریں، پھر پتہ تبدیل کرنے کی مخصوص سروس منتخب کریں: Permanent Address Change (مستقل پتہ) Current Address Change (موجودہ پتہ) درخواست فارم بھریں: نیا پتہ درج کریں اور ضروری دستاویزات (جیسے بجلی بل، کرایہ نامہ یا ملکیت کا ثبوت) کی تصاویر اپ لوڈ کریں۔

لائیو تصویر اور فنگر پرنٹس: ایپ کے ذریعے لائیو سیلفی لیں اور فنگر پرنٹس اسکین کریں۔ ایپ خود گائیڈ کرے گی۔

فیس ادا کریں: آن لائن ادائیگی کریں (کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ یا دیگر دستیاب آپشنز سے) فیس درخواست کی نوعیت پر منحصر ہوتی ہے۔

درخواست جمع کروائیں: تمام تفصیلات چیک کر کے جمع کریں۔ پروسیسنگ کے بعد نیا کارڈ چند روز میں آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔ یاد رہےیہ سہولت صرف پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔

درست دستاویزات اپ لوڈ کرنا لازمی ہے ورنہ درخواست مسترد ہو سکتی ہے۔ پروسیسنگ کا عام وقت 15-30 دن ہوتا ہے تاہم ایمرجنسی آپشن بھی دستیاب ہے۔ مزید معلومات اور مدد کے لیے نادرہ کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن استعمال کریں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button