صحت مند غذا کھانے والے افراد بیماریوں میں کم مبتلا ہوتے ہیں، انکشاف
حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ معمر افراد جو باقاعدگی سے صحت بخش غذا کا استعمال کرتے ہیں، اُن میں بلڈ پریشر، ذیابیطس، امراضِ قلب اور جوڑوں کے درد جیسی دائمی بیماریوں کی علامات دیر سے ظاہر ہوتی ہیں۔
مزید یہ کہ اگر یہ بیماریاں لاحق بھی ہوں تو ان کی شدت میں اضافہ بہت سست رفتاری سے ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق زیتون کا تیل، سبزیاں، پھل، مچھلی، اور گری دار میوے جیسی غذائیں استعمال کرنے والے بزرگ افراد زیادہ عرصے تک صحت مند اور متحرک رہتے ہیں۔
تاہم پروسیسڈ کھانوں، زائد چکنائی، چینی اور سرخ گوشت کا کم استعمال بھی بیماریوں کے بڑھنے کی رفتار یا ان میں جلد مبتلا ہوجانے کو کم کرتا ہے۔
اس کی بنیادی وجوہات میں صحت بخش غذا کیوجہ سے کم سوزش، بہتر مدافعتی نظام، دل و دماغ کی بہتر صحت اور وزن اور شوگر کا بہتر کنٹرول شامل ہیں۔




