دنیا

عیدالفطر سے متعلق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے شوال (عیدالفطر) کے چاند کے حوالے سے نئی پیشگوئی کر دی۔

مرکز فلکیات کے مطابق جن ممالک نے بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ رکھا تھا، ان ممالک میں بدھ 18 مارچ کو رویت ہو گی جبکہ جمعرات 19 فروری کو جن ممالک میں پہلا روزہ تھا، وہاں 19 مارچ کو چاند کی تلاش کی جائے گی۔

مرکز نے کہا ہے کہ جو ممالک بدھ 18 مارچ کو چاند دیکھیں گے، وہاں رویت ناممکن ہے کیونکہ اس دن چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا اور اجتماعِ شمس سورج ڈھلنے کے بعد ہو گا۔ لہٰذا ان ممالک میں 20 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے۔

فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات 19 مارچ کو عالمِ اسلام کے وسیع علاقوں بالخصوص مشرقی اور وسطی حصوں میں رویت انتہائی مشکل ہے، جس کے باعث وہاں عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہو گی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button