صحت و سائنس

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے اہم خبر

پاکستان میں فائیو جی کی لانچنگ سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی حکومت نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیلامی کے بعد چھ ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں، نیلامی کے بعد تھری جی اور فور جی سروس بہتر ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں بڑے شہروں میں فائیو جی سروس لانچ کرنے کی کوشش کریں گے، پی ٹی اے اسٹیک ہولڈرز سے کوالٹی آف سروس، رول آؤٹ شرائط پر مشاورت کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button