دنیا

فرانسیسی صدر کا ایران سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کی اپیل

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں حملوں کو فوری بند کیا جائے۔

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت جلد از جلد بحال کی جانی چاہیے‏۔ میکرون نے کہا کہ نیا سیاسی اور سکیورٹی فریم ورک ہی سب کے لیے امن اور سلامتی کو یقینی بنا سکتا ہے، فریم ورک کو یہ ضمانت بھی دی جائے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button