دنیا
فضائی حدود کی پابندی، بھارتی ائیر لائن شدید بحران کا شکار، سینکڑوں پروازیں منسوخ

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی پابندیوں کے بعد بھارتی ائیر لائن شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔
ائیر لائن کو شدید خسارے کا سامنا ہے، ترک میڈیا کے مطابق بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بھارتی ائیر لائن انڈیگو شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔
بھارتی ائیر لائن انڈیگو نے 500 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، چار روز سے جاری اس بحران کی وجہ سے انڈیگو کا پورا نیٹ ورک مفلوج ہو چکا ہے۔
ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ترکی میڈیا کے مطابق انڈیا کی ائیر لائن کی بروقت پرواز کی شرح 8.5 فیصد رہ گئی ہے۔




