دنیا

قطر نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی

قطر نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے پیش نظر اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایران کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے تناظر میں کیا گیا۔ اس سے قبل، قطر میں امریکی اور برطانوی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اگلے اعلان تک محفوظ مقامات پر رہیں۔

قطر میں متعدد اسکولوں کو بھی کل کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button