دنیا

لبنان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بیروت سے 170 پاکستانی مزدوروں کا محفوظ انخلا

لبنان میں پاکستان کے سفارت خانے نے بیروت میں زیرِ تعمیر امریکی سفارت خانے کے منصوبے پر کام کرنے والے 170 پاکستانی مزدوروں کو کامیابی کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل متعلقہ کمپنی کے مکمل تعاون سے انجام دیا گیا۔

بیروت میں پاکستانی سفارت خانے نے بتایا کہ یہ اقدام لبنان میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان پر شدید میزائل حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، جو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے تناظر میں کیے گئے۔

ایران میں جاری جنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی معیشت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button