مجتبیٰ خامنہ ای زندہ اور خیریت سے ہیں

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ اور مکمل صحت مند ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نہ صرف خیریت سے ہیں بلکہ ملک کے اہم معاملات بھی دیکھ رہے ہیں۔ بعض غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ حالیہ حملوں میں وہ بھی شہید ہوگئے تھے، تاہم ایرانی میڈیا نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے کیے گئے تھے، جن میں دارالحکومت تہران سمیت متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق حملوں کے دوران آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جن کا مقصد صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانا ہے، جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں۔




