تازہ ترین
معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطرناک ایڈونچر، مداح پریشان
معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 59 سال کی عمر میں انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
انہوں نے یہ ایڈونچر نوسا پینیڈا کے خوبصورت ٹرٹل بیچ پر انجام دیا، جو اپنی قدرتی دلکشی اور ایڈونچر سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ڈاکٹر نائیک کو مکمل حفاظتی سامان کے ساتھ جمپ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد صارفین نے ان کے اس اقدام کو "حوصلے کی علامت” قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سےقبل ذاکر نائیک نے تین سال پہلے یوگنڈا میں 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی تھی۔




