انٹرٹینمنٹ

مومنہ اقبال کا کراچی کیلئے بھی مریم نواز کی قیادت کی خواہش کا اظہار

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں مومنہ اقبال کو ایک ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں انہوں نے کہا کہ “اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔”

ان کی بات پر میزبان فیصل قریشی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کوئی پیغام دیں اور حکمرانوں سے اپیل کریں، ممکن ہے ان کی بات سنی جائے۔

اس پر مومنہ اقبال نے جواب دیا کہ “کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتا دیں ہمیں۔ چونکہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں، یہ شہر بھی میرا ہے، لیکن یہاں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔”

اداکارہ نے ہنستے ہوئے مزید کہا، “ایک مریم نواز یہاں (کراچی) بھی آ جائیں۔”

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں کچھ صارفین نے اداکارہ کی رائے کی حمایت کی جبکہ بعض نے کراچی کے مسائل پر بحث شروع کر دی۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button