صحت و سائنس

نیشنل اے آئی پالیسی کی منظوری، ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم پیش رفت

پاکستان نے اپنی قومی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کو باقاعدہ طور پر منظور کر لیا ہے، جو ملک میں مصنوعی ذہانت کی تحقیق، ترقی اور استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع اور منظم حکمت عملی فراہم کرتی ہے۔ تاکہ مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور پاکستان کو عالمی سطح پراے آئی کے میدان میں نمایاں مقام دلایا جا سکے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ 2030 تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 30 لاکھ نوکریوں کا اضافہ ہوگا،جی ڈی پی میں سات سے بارہ فیصد اضافہ متوقع ہے۔

وفاقی وزیر نےکہا نیشنل اے آئی پالیسی ایک مکمل روڈ میپ ہے،جس کے تحت پاکستان نے ملک میں اے آئی کےمحفوظ استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عالمی دوڑ میں شامل ہو کر قائدانہ کرداربھی ادا کرنا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات

دوسری جانب پاکستان اور رومانیہ کا سائنس و ٹیکنالوجی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

رومانیہ نے یورپی پروگرامز میں پاکستان کو شمولیت کی پیشکش کی،وفاقی وزیر نے کہا یورپی فنڈنگ پروگرامز سے پاکستان کو ٹیکنالوجی میں نئی راہیں ملیں گی۔

رومانیہ یورپ کا ابھرتا ہوا آئی ٹی مرکز ہے، پاکستان سے تعاون چاہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button