انٹرٹینمنٹ

نیٹ فلکس نے ہالی وُڈ کے سب سے بڑے اعزاز پر قبضہ کیسے کیا؟

نیٹ فلکس نے وارنر برادرز ڈسکوری کو 72 ارب ڈالر میں خرید کر ہالی وُڈ کی سب سے بڑی اور تاریخی ڈیل کر کے اسٹریمنگ اور عالمی میڈیا کی دنیا میں طاقت کا نیا توازن قائم کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ کئی ماہ کی مشاورت، سخت مقابلے اور غیر یقینی صورتحال کے بعد طے پایا۔

رائٹرز کے مطابق ابتدا میں نیٹ فلکس نے یہ ڈیل محض معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے شروع کی تھی، تاہم جلد ہی کمپنی نے اس میں اپنی بڑی اسٹریٹجک دلچسپی محسوس کی۔

وارنر برادرز کے سو سال پرانے فلمی اور ٹی وی مواد کے وسیع ذخیرے نے نیٹ فلکس کو متوجہ کیا کیونکہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر لائبریری ٹائٹلز ویوئرشپ کا بڑا حصہ بناتے ہیں۔

وارنر برادرز کے مختلف بزنس یونٹس، خاص طور پر تھیٹر ڈسٹری بیوشن اور پروموشن یونٹ، نیٹ فلکس کے لیے انتہائی موزوں قرار دیے گئے، اور ’ایچ بی او میکس‘ بھی نیٹ فلکس کے اسٹریمنگ تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

جون میں وارنر برادرز ڈسکوری نے دو علیحدہ پبلک اداروں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد نیٹ فلکس نے اسٹوڈیو اور اسٹریمنگ اثاثوں کی خریداری پر سنجیدگی سے غور شروع کیا۔ اس دوران نہ نیٹ فلکس اور نہ ہی وارنر برادرز نے کسی تفصیل کا اعلان کیا۔

نیٹ فلکس نے پیراماؤنٹ اور کامکاسٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی بولیوں میں حصہ لیا، جس سے مقابلہ سخت ہو گیا۔

وارنر برادرز نے اکتوبر میں باضابطہ نیلامی شروع کی، جب کہ پیراماؤنٹ نے ستمبر میں تین بڑی پیشکشیں دی تھیں۔ پیراماؤنٹ کی کوشش تھی کہ ڈیل کمپنی کی تقسیم سے قبل مکمل ہو جائے، تاکہ مقابلے میں پیچھے نہ رہ جائے۔

اسی دوران جے پی مورگن نے وارنر برادرز کے سی ای او ڈیوڈ زازلاؤ کو مشورہ دیا کہ کمپنی اپنے کیبل نیٹ ورکس پر مشتمل ڈسکوری گلوبل یونٹ کو الگ کرے تاکہ بقیہ اثاثوں کی فروخت میں لچک بڑھے۔ ماہرین کے مطابق یہ حکمت عملی اسٹریمنگ، اسٹوڈیو اور مواد کے شعبوں میں خریداروں کی دلچسپی بڑھا سکتی تھی۔

نیٹ فلکس کی مشاورتی ٹیم، جس میں بینک موئیلس، ویلز فارگو اور لا فرم اسکاڈن شامل تھے، گزشتہ دو ماہ سے روزانہ اجلاس کرتی رہی۔

وارنر برادرز کا بورڈ بھی آخری 8 روز تک روزانہ اجلاس کرتا رہا اور آخرکار جمعرات کو نیٹ فلکس کی پیشکش منظور کر لی گئی، جسے واحد مکمل اور پابندِ شرائط آفر قرار دیا گیا۔

کامکاسٹ کی تجویز میں دونوں اداروں کے انضمام کے بڑے فوائد موجود تھے، مگر اسے مکمل ہونے میں کئی سال لگ سکتے تھے، جبکہ نیٹ فلکس کا معاہدہ فوری فائدہ فراہم کرتا تھا۔

پیراماؤنٹ نے مجموعی طور پر فی شیئر 30 ڈالر کی پیشکش کرتے ہوئے کمپنی کی قیمت 78 ارب ڈالر تک پہنچائی، لیکن بورڈ کو فنانسنگ پر تحفظات تھے۔

نیٹ فلکس نے ممکنہ ریگولیٹری چھان بین کے خدشات دور کرنے کے لیے 5.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ بریک اَپ فیس بھی پیش کی، جو کمپنی کے اعتماد کی علامت قرار دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس نے وارنر برادرز ڈسکوری (ڈبلیو بی ڈی) کے ساتھ حتمی معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت فلم اسٹوڈیوز، ٹی وی اسٹوڈیوز، ایچ بی او اور اس کی اسٹریمنگ سروس ایچ بی او میکس نیٹ فلکس کے ماتحت آجائیں گے۔

معاہدے کی مجموعی ویلیو 82.7 ارب ڈالر (71 ارب یورو) رکھی گئی ہے اور توقع ہے کہ ڈیل کی تکمیل 2026 میں نیٹ ورک ڈویژن کی علیحدگی کے بعد ہوگی۔

نیٹ فلکس نے واضح کیا ہے کہ وارنر برادرز کی تھیٹر ریلیز سمیت موجودہ آپریشنز برقرار رکھے جائیں گے جب کہ اپنی عالمی اسٹریمنگ رسائی سے اسٹوڈیو کے مواد کی رسائی بڑھائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button