پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے فیض آباد احتجاج کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئےعدالت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے۔

اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم ہے تو اس پر عملدرآمد کیا جائے۔

عدالت نے وکلا کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی، کیس پر آئندہ سماعت چھ اگست کو ہوگی۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا میں علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button