انٹرٹینمنٹ

’ویر زارا‘ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی مگر انکار کر دیا: نادیہ جمیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ کی مشہور فلم ویر زہرا میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس فلم میں کام نہیں کیا۔

ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے بتایا کہ اس وقت ان کا بچہ صرف تین ماہ کا تھا اور وہ اسے چھوڑ کر شوٹنگ کے لیے جانا نہیں چاہتی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق اس فلم کے لیے تقریباً سب کچھ طے ہو چکا تھا، مگر انہوں نے فیصلہ کیا کہ بچے کی ابتدائی پرورش کے دوران اس کے ساتھ رہنا زیادہ ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے یہاں تک کہا تھا کہ وہ شوٹنگ کے لیے ان کے ساتھ جائیں گی جبکہ سسرال والوں کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے انہیں کہا کہ اتنی بڑی فلم سے انکار کرنا ان کے کیرئیر کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، مگر انہوں نے اس وقت اپنے بچے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ویر زارا میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور پریتی زینٹا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ پاکستانی وکیل سمیعہ صدیقی کا کردار Rani Mukerji نے نبھایا تھا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button