انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کی پانچویں شادی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

مرحوم مشہور ٹی وی اینکر کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کے بعد شہرت حاصل کرنے والے حکیم شہزاد نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی ایک طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کر لی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکیم شہزاد اس سے قبل بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد اب تک مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں، ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر بتائے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور اطلاعات کے بعد اس معاملے پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ متعدد صارفین نے کم عمر لڑکی سے شادی پر تنقید کی ہے جبکہ بعض افراد نے اس معاملے کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

تاہم، تاحال حکیم شہزاد کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button