کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح چھوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ تیزی کا رجحان جاری ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں 997 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1,70,862 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

بعد ازاں بازار میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور مجموعی طور پر 525 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 1,70,389 پوائنٹس تک پہنچا۔

اس کے بعد مزید 974 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا، جو کہ اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

اس کے بعد پی ایس ایکس میں کاروبار نے اچانک اُڑان بھری اور 1136 پوائنٹس کے ریکارڈ ساز اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی مرتبہ ایک لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی رقم کرگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے رواں سال غیر معمولی رہا ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا، جو خطے کی بیشتر منڈیوں سے کہیں بہتر کارکردگی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button