پاکستان

پاکستان اور یو اے ای کے ویزا فری انٹری سمیت کئی معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس میں ویزا فری انٹری، مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ اجلاس ابوظبی میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔

مشترکہ کمیشن نے تجارت، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور دونوں ممالک میں بین الوزارتی رابطہ کاری کوفروغ دینے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک میں ڈپلومیٹک ویزا استثنیٰ اور مصنوعی ذہانت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے جب کہ پاک امارات مشترکہ کمیشن کا 13واں اجلاس پاکستان میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس حوالےسے دفتر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ خوراک، موسمیاتی تبدیلی، ریلوے، صحت اور افرادی قوت کے شعبوں میں بھی اشتراک بڑھانے کا عزم کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں ویزا فری انٹری معاہدہ، مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس اور مصنوعی ذہانت کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔


install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button