کاروبار

پیٹرولیم مارکیٹ میں بڑی خبر، قیمتوں میں کمی متوقع

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان جاری ہے اس لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 16 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.36 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.85 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

واضح رہے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کل کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button