کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بڑی خبر

پیٹرول اور ڈیزل پر کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل دو روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی سمری ای سی سی کو ارسال کردی گئی ہے۔ او ایم سیز  اور ڈیلرز کا منافع ایک روپیہ 10 پیسے سے بڑھا کر ایک روپیہ 28 پیسے تک  فی لیٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔

اس وقت ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے، اس وقت  فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، شہری پہلے پیٹرول پر 16 روپے 51 پیسے اور اتنا ہی ڈیزل پر  او ایم سیز اور ڈیلرز کو ادا کررہے ہیں۔ اس میں مزید اضافے کا اطلاق ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد ہوگا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button