کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سولہ دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً بارہ روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ورکنگ پیپر مکمل کر لیا ہے اور اس میں کمی کی سفارشات اوگرا کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 36 پیسے کمی کی تجویز ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل فی لیٹر 10 روپے تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 11 روپے 70 پیسے کرنے کی تجویز اوگرا کو بھجوائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہو گا، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہو گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button