تازہ ترین
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،7 روپے 54 پیسے لیٹر سستا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں سات روپے چون پیسے کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت دو سو چونسٹھ روپے اکسٹھ پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت دو سو پچاسی روپے تراسی پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔




