کاروبار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت میں معمولی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 36 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.45 روپے سے کم ہو کر 263.09 روپے کا ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل 11 روپے 85 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 279.65 روپے سے کم ہو کر 267.80 روپے کا ہو جائے گا۔
ایک لیٹر مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 10.01 روپے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر 16 دسمبر 2025 سے عملدرآمد ہوگا۔




