چاکلیٹ چپ کوکیز اب پر گھر پر بنائیں

مشہور کمپنیوں کے چاکلیٹ کوکیز تو آپ نے بہت کھائے ہونگے، آج ہم آپ کو یہی کوکیز گھر پر بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں، ملاحظہ کیجئے۔
کوکیز بنانے کیلئے درکار اجزا:
میدہ 260 گرام، کھانے کا سوڈا ڈیڑھ چھوٹے چمچے، نمک ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، مکھن 170 گرام، براؤن شوگر 250 گرام، انڈا ایک عدد، انڈے کی زردی ایک عدد، ونیلا ایسنس چند قطرے، چاکلیٹ چنکس 250 گرام۔
بنانے کا طریقہ:
پہلے میدہ، سوڈا اور نمک چھان کر رکھ لیں، اب ایک پیالے میں مکھن اور براؤن شوگر اچھی طرح سے مکس کرکے اس میں انڈا شامل کر دیں۔
اب زردی کے ساتھ اس میں ونیلا ایسنس اور چاکلیٹ چنکس شامل کرنے کے بعد میدہ بھی شامل کر لیں، اب اس کی گولیاں بنا کر ٹرے میں رکھ دیں۔ 15 سے 17منٹ کے لئے 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر اَوَن میں بیک کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر نوش فرمائیں۔




